تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 10. Yunus · Ayah 109
وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿109﴾
- وَاتَّبِعْاور پیروی کرو
- مَاجو
- يُوْحٰٓىوحی ہوتی ہے
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- وَاصْبِرْاور صبر کرو
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يَحْكُمَفیصلہ کردے
- اللّٰهُاللہ
- وَھُوَاور وہ
- خَيْرُبہترین
- الْحٰكِمِيْنَفیصلہ کرنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم پیروی کرو اس چیز کی جو تم پر وحی کی جاتی ہے اور ثابت قدم رہو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
پیغمبر کو آخری ہدایت : وَاتَّبِعْ مَا يُوْحٰٓى اِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتّٰى يَحْكُمَ اللّٰهُ ښ وَھُوَ خَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ۔ یہ پیغمبر ﷺ کو اس سلسلہ کی آخری ہدایت ہے کہ مخالفین کے رویہ سے قطع نظر کر کے اس وحی کی تم پیروی کرو جو تم پر کی جا رہی ہے اور یہ مخالفین خواہ کتنا ہی زور لگائیں لیکن تم اپنے موقف حق پر ڈٹے رہو یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ ظاہر ہوجائے۔ اس فیصلہ کی طرف اشارہ اوپر آیت 103 میں گزر چکا ہے کہ بالآخر اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور اہل ایمان کو کامیابی عطا فرماتا ہے اور ان کے مخالفین رسوا و نامراد ہوتے ہیں۔
اس سورة کی تفسیر میں یہ آخری سطریں ہیں جو اس بےبضاعت کے قلم سے سپرد قرطاس ہوئیں۔ جو باتیں قلم سے صحیح نکلی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے نکلی ہیں اور جو باتیں کمزور یا غلط ہیں وہ میری کم علمی کا نتیجہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ لغزشوں کو معاف فرمائے اور صحیح باتوں کے لیے دلوں میں جگہ پیدا کرے۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔