Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 10. Yunus · Ayah 72

  1. فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿72﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّيْتُمْتم منہ پھیر لو
    3. فَمَا سَاَلْتُكُمْتو میں نہیں مانگا تم سے
    4. مِّنْ اَجْرٍکوئی اجر
    5. اِنْتو صرف
    6. اَجْرِيَمیرا اجر
    7. اِلَّامگر (صرف)
    8. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    9. وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
    10. اَنْکہ
    11. اَكُوْنَمیں رہو
    12. مِنَسے
    13. الْمُسْلِمِيْنَفرمانبردار
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اگر تم اعراض کرو گے تو میں نے تم سے کوئی اجر نہیں مانگا ہے۔ میرا اجر تو بس اللہ ہی پر ہے اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے بنوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ ۭ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلَي اللّٰهِ ۙ وَاُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔ یعنی اگر تم غور و فکر کے بعد اسی نتیجہ پر پہنچے کہ اس روش اعراض پر جمے رہنا ہے تو مجھے اب تمہاری کوئی پروا نہیں ہے۔ میں تمہیں جو تبلیغ و تذکیر کر رہا ہے تھا اس کا میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں لے رہا تھا کہ اس سے محروم ہوجانے کا غم ہو۔ میری محنت کا اجر تو اللہ کے ذمے ہے۔ وہ مجھے محروم نہیں فرمائے گا۔ مجھ پر یہ ذمہ داری بھی نہیں ڈالی گئی تھی کہ لازماً تم کو مومن و مسلم ہی بنالوں۔ مجھے حکم ملا تھا کہ میں اپنے رب کے فرماں برداروں میں بنوں۔ سو میں اسی کا فرمانبردار ہوں۔