تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 100. Al-Aadiyaat · Ayah 11
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾
- اِنَّ رَبَّهُمْبیشک ان کا رب
- بِهِمْان سے
- يَوْمَئِذٍاس دن
- لَّخَبِيْرٌخوب باخبر
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اس دن ان کا رب ان سے اچھی طرح باخبر ہو گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ بات اوپر والی تنبیہ ہی کو مؤکد کرنے کے لیے فرمائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر شخص کے اعمال اور ان کے محرکات سے اچھی طرح باخبر تو آج بھی ہے، لیکن آج ہر چیز کو آشکارا کرنا اس کی حکمت کے خلاف ہے۔ البتہ وہ دن اسی لیے ہو گا کہ سارا ریکارڈ ہر شخص کے سامنے رکھ دیا جائے۔ چنانچہ جب وہ رکھ دیا جائے گا تو دوسرے بھی جان لیں گے کہ ان کا رب ان کے ظاہر و باطن دونوں سے کتنا آگاہ ہے۔