Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 104

  1. وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ﴿104﴾

    1. وَاور
    2. مَا نُؤَخِّرُهٗٓہم نہیں ہٹاتے پیچھے
    3. اِلَّامگر
    4. لِاَجَلٍایک مدت کے لیے
    5. مَّعْدُوْدٍگنی ہوئی (مقررہ)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم تو اس کو بس ایک گنتی کی مدت کے لیے ٹال رہے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَمَا نُؤَخِّرُهٗٓ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ۔ یعنی یہ نہ سمجھو کہ اس دن کے آنے میں اتنی غیر محدود مدت باقی ہے کہ اس کے اندیشہ میں ابھی اسے اپنا عیش مکدر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مدت غیر محدود نہیں، بلکہ شمار کی ہوئی مدت ہے۔ شمار کی ہوئی مدت۔ نہ کوئی مبالغہ کا اسلوب بیان ہے اور نہ یہ بات علم الٰہی کے اعتبار سے ارشاد ہوئی ہے بلکہ یہ ایک حقیقت نفس الامری کا اظہار ہے اس لیے کہ جو شخص مرا تو، جیسا کہ حدیث میں ارشاد ہے، من مات فقد قامت قیامت ہ، اس کی قیامت آگئی۔ برزخ میں جو مدت گزرے گی نفخ صورت کے وقت اس کا کوئی احساس باقی نہیں رہے گا۔ ہر شخص یہ محسوس کرے گا کہ ابھی سوئے تھے ابھی اٹھ بیٹھے ہیں۔ جب اصل حقیقت یہ ہے تو اس میں کیا شبہ ہے کہ قیامت کے آنے میں بس اتنے ہی دن باقی ہیں جتنے دن زندگی کے باقی ہیں۔ زندگی ختم ہوئی، قیامت آن کھڑی ہوئی۔ رہی زندگی کی مدت تو اس کا اجل معدود ہونا ایک امر بدیہی ہے۔