تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 112
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿112﴾
- فَاسْتَقِمْسو تم قائم رہو
- كَمَآجیسے
- اُمِرْتَتمہیں حکم دیا گیا
- وَمَنْاور جو
- تَابَتوبہ کی
- مَعَكَتمہارے ساتھ
- وَلَا تَطْغَوْااور سرکشی نہ کرو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِمَااس سے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا
فَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا ۭ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ۔ یہ پیغمبر سلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر ایمان لانے والوں کو جادہ حق پر استوار رہنے کی تلقین ہے کہ مخالفتوں کے اس طوفان کے اندر اسی راہ پر پوری مضبوطی سے قائم رہ وجو تمہارے رب نے تمہارے لیے کھولی ہے۔ ولا تطغو۔
یعنی حالات سے مرعوب ہو کر یا ترغیبات سے متاثر ہو کر ذرا اس راہ سے کج نہ ہونا۔ انہ بما تعملون بصیر۔ جو کچھ تم کر رہے ہو یا کروگے وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
وہ مشکلات میں تمہاری رہنمائی فرمائے گا اور جب تم اس کی مدد کے محتاج ہوگے وہ تم کو سہارا دے گا۔
Compare tafaseer side by sideCompare tafaseer and translations side by side on IslamOne