تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 36
Tafseerوَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ﴿36﴾
- وَاُوْحِيَاور وحی بھیجی گئی
- اِلٰي نُوْحٍنوح کی طرف
- اَنَّهٗکہ بیشک وہ
- لَنْ يُّؤْمِنَہرگز ایمان نہ لائے گا
- مِنْسے
- قَوْمِكَتیری قوم
- اِلَّاسوائے
- مَنْجو
- قَدْ اٰمَنَایمان لا چکا
- فَلَا تَبْتَئِسْپس تو غمگین نہ ہو
- بِمَااس پر جو
- كَانُوْا يَفْعَلُوْنَوہ کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور نوح کو وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے جو ایمان لاچکے ان کے سوا اب کوئی اور ایمان لانے والا نہیں تو جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں اس سے آزردہ خاطر نہ ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
36۔ 37۔ وَاُوْحِيَ اِلٰي نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ يُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَىِٕسْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ۔
وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ۔ مذکورہ بالا اعلانِ براءت کے بعد حضرت نوح کو وحی کے ذریعہ سے اطلاع دے دی گئی کہ تمہاری قوم میں جن لوگوں کے اندر تمہاری دعوت ایمان قبول کرنے کی صلاحیت تھی وہ ایمان لا چکے، اب کوئی اور ایمان لانے والا باقی نہیں رہا ہے۔ دودھ میں جتنا مکھن تھا وہ سب نکالا جا چکا ہے، اب جو بچ رہا ہے، وہ صرف چھاچھ ہے، تو تم خاطر جمع رکھو، یہ جو کچھ اب تک کرتے رہے ہیں اس سے دل شکست اور ملول نہ ہو، اب سنت الٰہی کے مطابق ان کے لیے خدا کی عدالت کے ظہور کا وقت آگیا ہے اور فیصلہ الٰہی یہ ہے کہ یہ سب غرق کردیے جائیں گے تو تم اپنے اور اپنے اہل ایمان ساتھیوں کے بچاؤ کے لیے ہماری نگرانی میں اور ہماری ہدایات کے تحت ایک کشتی بناؤ اور خبردار ان ظالموں کے باب میں اب ہم سے کچھ نہ کہیو، اب یہ لازماً غرق ہو کے رہیں گے۔