Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 57

  1. فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ﴿57﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّوْاتم روگردانی کروگے
    3. فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْمیں نے تمہیں پہنچا دیا
    4. مَّآ اُرْسِلْتُجو مجھے بھیجا گیا
    5. بِهٖٓاس کے ساتھ
    6. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    7. وَيَسْتَخْلِفُاور قائمقام کردے گا
    8. رَبِّيْمیرا رب
    9. قَوْمًاکوئی اور قوم
    10. غَيْرَكُمْتمہارے علاوہ
    11. وَلَا تَضُرُّوْنَهٗاور تم نہ بگاڑ سکو گے اس کا
    12. شَيْئًاکچھ
    13. اِنَّبیشک
    14. رَبِّيْمیرا رب
    15. عَلٰيپر
    16. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    17. حَفِيْظٌنگہبان
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اگر تم اعراض کر رہے ہو تو میں نے تمہیں وہ پیغام پہنچا دیا جو دے کر مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا ہے۔ اور میرا رب تمہاری جگہ اب تمہارے سوا کسی اور قوم کو لائے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے۔ میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِهٖٓ اِلَيْكُمْ ۭ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّيْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ۚ وَلَا تَضُرُّوْنَهٗ شَـيْـــًٔـا ۭ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَفِيْظٌ۔ حضرت ہود کی آخری تنبیہ : یہ حضرت ہود کی طرف سے آخری تنبیہ ہے کہ اگر تم اسی اعراض کی روش پر اڑے رہنے کا فیصلہ کرچکے ہو تو اب نتائج کی تمام ذم داری تمہارے ہی سر ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وہ میں تمہیں واضح طور پر پہنچا چکا ہوں۔ اب آگے کا مرحلہ یہ ہے کہ میرا رب تمہاری جڑ کاٹ دے گا۔ یستخلف ربی قوما غیرکم اور تمہاری جگہ تہارے سوا کسی اور قوم کو متمکن کردے گا۔ ولا تضرونہ شیئا۔ اور یہ نہ سمجھو کہ تمہارے اجڑ جانے سے خدا کی دنیا اجڑ جائے گی۔ تمہارا فنا ہوجانا اس کے یا اس کی دنیا کے لیے ضرا بھی ضرر رساں نہیں وہ ہر چیز کا نگران اور محافظ ہے۔ جو چیز بگڑ جاتی ہے اس کو ہٹا کر اس جگہ دوسری نئی چیز لا دیتا ہے۔ یہ نہیں ہے کہ وہ ایک مرتبہ اس دنیا کو بنا کر پھر اس سے بےتعلق ہو کر بیٹھ رہا ہو بلکہ وہ برابر اس کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔ اگر کوئی قوم اپنے حدود سے گزر جاتی ہے تو ایک خاص حد تک ملت دینے کے بعد اس کو درست بھی کردیتا ہے۔