Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 13

Tafseer
  1. قَالَ اِنِّیْ لَیَحْزُنُنِیْۤ اَنْ تَذْهَبُوْا بِهٖ وَ اَخَافُ اَنْ یَّاْكُلَهُ الذِّئْبُ وَ اَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ﴿13﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اِنِّىْبیشک مجھے
    3. لَيَحْزُنُنِيْٓغمگین کرتا ہے
    4. اَنْکہ
    5. تَذْهَبُوْاتم لے جاؤ
    6. بِهٖاسے
    7. وَاَخَافُاور میں ڈرتا ہوں
    8. اَنْکہ
    9. يَّاْكُلَهُاسے کھاجائے
    10. الذِّئْبُبھیڑیا
    11. وَاَنْتُمْاور تم
    12. عَنْهُاس سے
    13. غٰفِلُوْنَبیخبر (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کہا مجھے غم میں یہ چیز ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور ڈرتا ہوں کہ جب تم اس سے غافل ہو تو اس کو بھیڑیا کھاجائے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
13۔ 14:۔ قَالَ اِنِّىْ لَيَحْزُنُنِيْٓ اَنْ تَذْهَبُوْا بِهٖ وَاَخَافُ اَنْ يَّاْكُلَهُ الذِّئْبُ وَاَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ۔ قَالُوْا لَىِٕنْ اَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ اِنَّآ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ۔ حضرت یعقوب نے فرمایا کہ مجھے غم اور اندیشہ اگر ہے تو اس بات کا ہے کہ تم اس کو لے جاؤ اور تم تو اپنے کھل کود، اپنی دلچسپیوں میں مصروف ہوجاؤ اور تمہاری غفلت میں اس کو کوئی بھیڑیا کھاجائے معلوم ہوتا ہے اس علاقے میں بھیڑیوں کی کثرت تھی اور آدمیوں پر ان کے حملوں کی وارداتیں ہوتی رہتی تھی۔ حضرت یعقوب ؑ کے اس اندیشے کو سن کر بڑے تاؤ سے انہوں نے جواب دیا کہ ہماری پوری پارٹی کی موجودگی میں اگر اس کو بھیڑیا کھا گیا تو ہم سے بڑھ کر بدقسمت اور نامراد کون ہوگا۔ معلوم ہوتا ہے حضرت یعقوب نے ان کی اس یقین دہانی کے بعد بادل نخواستہ ہی سہی، حضرت یوسف کو ان کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی اور ان کی سازش کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے ہوگیا۔
Tadabbur-e-Quran - 12 : 13