تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 39
یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ﴿39﴾
- يَمْحُوامٹا دیتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- وَيُثْبِتُاور باقی رکھتا ہے
- وَعِنْدَهٗٓاور اس کے پاس
- اُمُّ الْكِتٰبِاصل کتاب (لوح محفوظ)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاتا ہے باقی رکھتا ہے اور اصل کتاب اسی کے پاس ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يَمْحُوا اللّٰهُ مَا يَشَاۗءُ وَيُثْبِتُ ښ وَعِنْدَهٗٓ اُمُّ الْكِتٰبِ۔ " ویثبت " یعنی " یثبت ما یشاء "۔
اس نوشتہ پر تمام تر اختیار اللہ ہی کا ہے۔ اس میں ہر محو و اثبات اور ہر اخراج و اندراج صرف اسی کی حکمت و مشیت کے تحت ہوتا ہے کسی دوسرے کو اس میں کوئی دخل نہیں اور اصلی کتاب اسی کے پاس ہے، کسی دوسرے کی اس تک رسائی نہیں۔