تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 10
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ﴿10﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور یقیناً ہم نے بھیجے
- مِنْسے
- قَبْلِكَتم سے پہلے
- فِيْمیں
- شِيَعِگروہ
- الْاَوَّلِيْنَپہلے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تم سے پہلے بھی اگلے گروہوں میں اپنے رسول بھیجے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیات 10 تا 13: انبیاء کی سرگزشتوں کا حوالہ : تسکین و تسلی کے مضمون کو مزید مؤکد و مبرہن کرنے کے لیے یہ حضرات انبیاء (علیہم السلام) کی سرگزشتوں کا حوالہ ہے کہ آج اپنی قوم کی طرف سے جو تجربہ تمہیں ہو رہا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم نے تم سے پہلے بھی جو رسول پچھلی قوموں میں بھیجے انہیں بھی اپنی اپنی قوموں کی طرف سے انہی حالات سے دوچار ہونا پڑا۔ جس طرح آج تمہارا مذاق اڑایا جا رہا ہے اسی طرح تم سے پہلے آنے والے رسولوں کا بھی مذاق اڑایا گیا۔ اللہ کے رسولوں کی دعوت چیز ہی ایسی ہے کہ نافرمانیوں میں ڈوبے ہوئے مجرمین اس کو ٹھنڈے پیٹوں نہیں برداشت کرتے یہ چیز ان کو تیر و نشتر کی طرح چبھتی ہے اور وہ اس کا گلنے کے لیے زور لگاتے ہیں چناچہ یہ تمہاری قوم کے لوگ بھی اس پر ایمان نہیں لائیں گے بلکہ وہی روش انہوں نے اختیار کی ہے جو ان کے پیشروؤں نے اختیار کی اور لازماً اسی انجام سے بھی دوچار ہوں گے جس سے ان کے پیش رو دو چار ہوئے۔