Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 36

  1. قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿36﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. فَاَنْظِرْنِيْٓتو مجھے مہلت دے
    4. اِلٰىتک
    5. يَوْمِ يُبْعَثُوْنَجس دن (مردے) اٹھائے جائیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا اے میرے رب تو مجھے اس دن تک کے لیے مہلت دے دے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیات 36 تا 38: قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (36) قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ (37)إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (38)۔ ابلیس اس حکم اخراج اور اس لعنت سے متاثر یا مرعوب ہونے کے بجائے اور زیادہ اکڑ گیا۔ اس نے روز قیامت تک کے لیے مہلت مانگی کہ اس کو موقع دیا جائے کہ وہ آدم اور ان کی ذریات کو اپنے فتنوں میں مبتلا کرکے یہ ثابت کرسکے کہ یہ اس شرف کے اہل نہیں ہیں جو ان کو بخشا گیا ہے اور ان کو سجدہ نہ کرنے کے معاملے میں وہ بالکل بجانبِ حق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی یہ درخواست قبول فرما لی اور قیامت کے روز موعود تک کے لیے اس کو یہ مہلت دے دی گئی۔