تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 81
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ﴿81﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمْاور ہم نے انہیں دیں
- اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
- فَكَانُوْاپس وہ تھے
- عَنْهَااس سے
- مُعْرِضِيْنَمنہ پھیرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں تو وہ ان سے روگردان ہی رہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ۔ " آیات " سے مراد عقلی و فطری دلائل بھی ہیں اور حسی معجزات بھی۔ حسی معجزات میں سے ناقۂ ثمود کا ذکر تو خود قرآن میں آیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کے علاوہ بھی ان کو معجزے دکھائے گئے ہوں لیکن قرآن نے ان کی تفصیل بیان کرنے کے بجائے صرف ان کی طرف اشارہ کردیا ہے، اس لیے کہ یہاں مقصود صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ سارے دلائل و معجزات ان پر بےاثر ہی رہے۔