تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 92
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿92﴾
- فَوَرَبِّكَسو تیرے رب کی قسم
- لَنَسْئَلَنَّهُمْہم ضرور پوچھیں گے ان سے
- اَجْمَعِيْنَسب
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو تیرے رب کی قسم ہم ان سب سے باز پرس کریں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیت 92 تا 93: فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (92) عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (93)۔ یہ دونوں آیتیں یہود ہی سے متعلق ہیں۔ نہایت زور دار الفاظ میں قسم کے ساتھ ارشاد ہوا ہے کہ جنہوں نے کتمان حق اور اپنے اغراض و اہوا کے لیے کتاب الٰہی کے ساتھ یہ ظلم کیے ہیں ہم ان سے ان کی ان کارستانیوں کی بابت ایک دن ضرور باز پرس کریں گے