Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 94

  1. فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ﴿94﴾

    1. فَاصْدَعْپس صاف صاف کہہ دیں آپ
    2. بِمَاجس کا
    3. تُؤْمَرُتمہیں حکم دیا گیا
    4. وَاَعْرِضْاور اعراض کریں
    5. عَنِسے
    6. الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو جو کچھ تمہیں حکم ملا ہے اس کو آشکارا طور پر سنا دو اور مشرکوں سے اعراض کرو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ۔ اب کلام پھر اپنے اصل سلسلہ سے مربوط ہوگیا ہے۔ حضور کو تاکید کے ساتھ ہدایت کی جا رہی ہے کہ جو کچھ تمہیں حکم دیا جا رہا ہے بےکم وکاست اور بےخوف و خطر اس کو اس کے مخاطبوں تک پہنچا دو اور تمہارے خلاف مشرکین جو بکواس کر رہے ہیں اس کا نوٹس نہ لو۔