تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 116
وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هٰذَا حَلٰلٌ وَّ هٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ﴿116﴾
- وَاور
- لَا تَقُوْلُوْاتم نہ کہو
- لِمَاوہ جو
- تَصِفُبیان کرتی ہیں
- اَلْسِنَتُكُمُتمہاری زبانیں
- الْكَذِبَجھوٹ
- ھٰذَایہ
- حَلٰلٌحلال
- وَّھٰذَااور یہ
- حَرَامٌحرام
- لِّتَفْتَرُوْاکہ بہتان باندھو
- عَلَيپر
- اللّٰهِاللہ
- الْكَذِبَجھوٹ
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَفْتَرُوْنَبہتان باندھتے ہیں
- عَلَيپر
- اللّٰهِاللہ
- الْكَذِبَجھوٹ
- لَا يُفْلِحُوْنَفلاح نہ پائیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اپنی زبانوں کے گھڑے ہوئے جھوٹ کی بنا پر یہ نہ کہو کہ فلاں چیز حلال ہے اور فلاں چیز حرام کہ اللہ پر جھوٹی تہمت لگاؤ۔ جو لوگ اللہ پر جھوٹی تہمت لگائیں گے وہ ہرگز فلاح نہیں پائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَلَا تَــقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ ھٰذَا حَلٰلٌ وَّھٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ
یعنی حلال و حرام کرنے کا حق صرف اللہ ہی کو ہے کسی دوسرے کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ بغیر کسی خدائی سند کے محض اپنے مزعومات کی بنیاد پر کسی چیز کو حلال اور کسی چیز کو حرام قرار دینا شروع کردے یہ اللہ پر جھوٹا افترا ہے کیونکہ جو بات اس نے نہیں فرمائی وہ تم اس کی طرف منسوب کرتے ہو اور یاد رکھو خدا پر جھوٹا افترا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ۔ یعنی جن کے باب میں محض تمہاری اپنی زبان کے جھوٹے اور بےبنیاد دعوے ہیں ان کے حق میں تمہارے پاس خدا کی طرف سے کوئی دلیل نہیں ہے۔
لِّتَفْتَرُوْا عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ ۭ۔ یعنی اپنے جی سے حلال و حرام قرار دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے بالآخر یہ بات خدا پر جھوٹے افترا تک منتہی ہوتی ہے جو شدید ترین جرائم میں سے ہے۔