تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 40
Tafseerاِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ع﴿40﴾
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- قَوْلُنَاہمارا فرمانا
- لِشَيْءٍکسی چیز کو
- اِذَآ اَرَدْنٰهُجب ہم اس کا ارادہ کریں
- اَنْ نَّقُوْلَکہ ہم کہتے ہیں
- لَهٗاس کو
- كُنْہوجا
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو اتنا ہی ہمارا کہنا ہوتا ہے کہ ہم اس کو کہتے ہیں ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اِنَّمَا قَوْلُــنَا لِشَيْءٍ اِذَآ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ۔
یہ اس استبعاد کو رفع فرمایا ہے جس کی بنا پر کفار قیامت کا انکار کرتے تھے۔ فرمایا کہ ہم جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کے لیے کسی اہتمام و انتظام کی ضرورت پیش نہیں آتی، ہم تو بس اتنا کہتے ہیں کہ ہوجا اور وہ کام ہوجاتا ہے تو ہمارے لیے لوگوں کو دوبارہ اٹھا کھڑا کرنا کیا مشکل ہے۔