Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 80

  1. وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ﴿80﴾

    1. وَاللّٰهُاور اللہ
    2. جَعَلَبنایا
    3. لَكُمْتمہارے لیے
    4. مِّنْسے
    5. بُيُوْتِكُمْتمہارے گھروں
    6. سَكَنًاسکونت کی (رہنے کی) جگہ)
    7. وَّجَعَلَاور بنایا
    8. لَكُمْتمہارے لیے
    9. مِّنْسے
    10. جُلُوْدِکھالیں
    11. الْاَنْعَامِچوپائے
    12. بُيُوْتًاگھر (ڈیرے)
    13. تَسْتَخِفُّوْنَهَاتم ہلکا پاتے ہو انہیں
    14. يَوْمَ ظَعْنِكُمْاپنے کوچ کے دن
    15. وَيَوْمَاور دن
    16. اِقَامَتِكُمْاپنا قیام
    17. وَاور
    18. مِنْسے
    19. اَصْوَافِهَاان کی اون
    20. وَاَوْبَارِهَااور ان کی پشم
    21. وَاَشْعَارِهَآاور ان کے بال
    22. اَثَاثًاسامان
    23. وَّمَتَاعًااور برتنے کی چیزیں
    24. اِلٰىحِيْنٍایک وقت (مدت
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ ہی نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کا سکون پیدا کیا اور تمہارے لیے چوپایوں کی کھال کے گھر بنائے جنہیں تم اپنے کوچ اور قیام کے دن ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کے اون، ان کے روئیں اور ان کے بالوں سے تمہارے لیے گھریلوں سامان اور ایک وقت تک برتنے کی چیزیں بنائیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُيُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُيُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ اَصْوَافِهَا وَاَوْبَارِهَا وَاَشْعَارِهَآ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ۔ خود اپنے حالات پر غور کرنے کی دعوت : یعنی پرندوں کو تو تم نے دیکھا کہ ان کا خیمہ و خرگاہ سب ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ اب ذرا اپنے حالات پر غور کرو کہ اللہ نے کس کس طرح تم کو اپنی نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو وجہ سکون و راحت بنایا، دن بھر کے تھکے ماندے جب تم اپنے گھروں کو واپس لوٹتے ہو تو کیسی راحت پاتے ہو اور رات کی تای کی میں کیسی حفاظت کا احساس کرتے ہو۔ پھر خدا ہی ہے جس نے جانوروں کی کھالوں کو خیمے بنانے کے لیے موزوں بنا دیا جن سے تم خیمے بنالیتے ہو جو تمہارے کوچ و قیام کے لیے نہایت ہلکے پھلکے ہوتے پھر انہی جانوروں کی اون اور ان کے بالوں سے تم اپنے دوسرے سامان اور ضرورت کی چیزیں تیار کرلیتے ہو جو تمہارے کام آتی ہیں۔