Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 82

  1. فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿82﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّوْاوہ پھرجائیں
    3. فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
    4. عَلَيْكَتم پر
    5. الْبَلٰغُپہنچا دینا
    6. الْمُبِيْنُکھول کر (صاف صاف)
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اگر وہ اعراض کریں تو تمہارے اوپر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِيْن۔ یہ پیغمبر ﷺ کو خطاب کرکے ارشاد ہے کہ اگر یہ اعراض و انکار پر جم گئے تو تم زیادہ ان کے درپے نہ ہو تمہارے اوپر ان کے ایمان کی ذمہ داری نہیں ہے، صرف واضح طور پر حق کو پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔ تم اپنا فرض ادا کرکے ان کو ان کے حال پر چھوڑو۔ یہ اپنی اس ضد کا انجام خود دیکھیں گے۔