تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 86
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ١ۚ فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَۚ﴿86﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَدیکھیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اَشْرَكُوْاانہوں نے شرک کیا (مشرک)
- شُرَكَآءَهُمْاپنے شریک
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں
- شُرَكَآؤُنَاہمارے شریک
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- كُنَّا نَدْعُوْاہم پکارتے تھے
- مِنْ دُوْنِكَتیرے سوا
- فَاَلْقَوْاپھر وہ ڈالیں گے
- اِلَيْهِمُان کی طرف
- الْقَوْلَقول
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَكٰذِبُوْنَالبتہ تم جھوٹے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ہو لوگ، جنہوں نے شرک کیا ہے، اپنے شریکوں کو دیکھیں گے، پکاریں گے کہ اے ہمارے رب یہی ہمارے وہ شرکاء ہیں جن کو ہم تجھے چھوڑ کر پکارتے رہے تو وہ ان پر بات پھینک ماریں گے کہ تم بالکل جھوٹے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاِذَا رَاَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَاۗءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۗءِ شُرَكَاۗؤُنَا الَّذِيْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ ۚ فَاَلْقَوْا اِلَيْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَ۔
مشرکین اور ان کے شریکوں میں رد و بدل یعنی آج یہ مشرکین اپنے جن شریکوں پر اعتماد کیے بیٹھے ہیں وہ بھی رو در رو ان کو جھوٹا قرار دیں گے۔ یہ جب اپنے ان شریکوں کو دیکھیں گے تو پکاریں گے کہ اے پروردگار ! یہی ہیں وہ جن کو ہم تیرے سوا پکارتے رہے ہیں وہ جھٹ ان کے منہ پر بات پھینک ماریں گے کہ تم بالکل جھوتے ہو۔ یعنی ہمیں کیا خبر کہ تم ہمیں پکارتے رہے ہو۔ اگر تم اس حماقت و جہالت میں مبتلا رہے ہو تو ذمہ داری سرتاسر تمہاری ہے، تم اس کو بھگتو، ہمیں اس میں کیوں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہو، ہم نے تم سے کب کہا تھا کہ تم خدا کو چھوڑ کر ہمیں پکارو۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ مشرکین کا یہ کہنا کہ یہیں ہیں ہمارے شریک جن کو ہم تیرے سوا پکارتے رہے، فی الجملہ اپنے آپ کو بری ٹھہرانے کے لیے ہوگا کہ اصلی مجرم یہ ہیں جن کے سبب سے ہم گمراہ ہوئے، اس روشنی میں دیکھیے تو شرکاء کے جواب کی تلخی کا اصل رخ واضح ہوگا۔