Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 21

Tafseer
  1. اُنْظُرْ كَیْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ وَ لَلْاٰخِرَةُ اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّ اَكْبَرُ تَفْضِیْلًا﴿21﴾

    1. اُنْظُرْدیکھو
    2. كَيْفَکس طرح
    3. فَضَّلْنَاہم نے فضیلت دی
    4. بَعْضَهُمْان کے بعض (ایک)
    5. عَلٰيپر
    6. بَعْضٍبعض (دوسرا)
    7. وَلَلْاٰخِرَةُاور البتہ آخرت
    8. اَكْبَرُ دَرَجٰتٍسب سے بڑے درجے
    9. وَّاَكْبَرُاور سب سے برتر
    10. تَفْضِيْلًافضیلت میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
دیکھو ہم نے ان کے ایک کو دوسرے پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت درجات اور فضیلت کے اعتبار سے کہیں بڑھ کر ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اُنْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۭ وَلَلْاٰخِرَةُ اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّاَكْبَرُ تَفْضِيْلًا۔ یعنی دیکھ لو یہ حقیقت اپنی جگہ پر بالکل واضح ہے کہ خدا ہی نے جس کو چاہا ہے زیادہ دیا ہے اور جس کو چاہا ہے کم دیا ہے یہ انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے کہ وہ جتنا چاہے حاصل کرلے۔ اسی طرح آخرت میں بھی تمام اختیار خد اہی کے ہاتھ میں ہوگا، وہی جس کو چاہے گا عزت دے گا اور جس کو چاہے گا ذلت دے گا، کسی دوسرے کو وہاں یہ زور و اثر حاصل نہیں ہوگا کہ وہ اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہوسکے۔ یہ آخرت اپنے درجات و مراتب کے لحاظ سے اس دنیا کے درجات و مراتب کے لحاظ سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہوگی تو جس کو کوشش کرنی ہو وہ اس کے درجات و مراتب کا طالب بنے اور اس کے لیے کوشش کرے، اس دنیا کے پیچھے آخرت کو کیوں برباد کرے۔