Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 41

Tafseer
  1. وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّكَّرُوْا١ؕ وَ مَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا﴿41﴾

    1. وَ
    2. لَقَدْ صَرَّفْنَاالبتہ ہم نے طرح طرح سے بیان کیا
    3. فِيْمیں
    4. هٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن
    5. لِيَذَّكَّرُوْاتاکہ وہ نصیحت پکڑیں
    6. وَمَااور نہیں
    7. يَزِيْدُهُمْبڑھتی ان کو
    8. اِلَّامگر
    9. نُفُوْرًانفرت
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس قرآن میں گوناگوں اسلوبوں سے بات واضح کردی کہ وہ یاد دہانی حاصل کریں لیکن یہ چیز ان کی بیزاری ہی میں اضافہ کیے جا رہی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَلَقَدْ صَرَّفْــنَا فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِيَذَّكَّرُوْا ۭ وَمَا يَزِيْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا۔ " تصریف " کے معنی گردش دینے کے ہیں۔ یہاں اس سے مراد کسی حقیقت کو مختلف اسلوبوں اور گوناگوں طریقوں سے پیش کرنا ہے۔ مثلاً توحید ہی کا مضمون قرآن میں اتنے مختلف اسلوبوں اور طریقوں سے بیان ہوا ہے کہ غبی سے غبی آدمی بھی، اگر ہٹ دھرم نہ ہو تو اس کو زہن نشین کرسکتا ہے۔ لیکن جو لوگ ضدی اور جھگڑالو ہوتے ہیں، بات کو ماننا نہیں چاہتے، ان کی بیزار اور نفرت اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے جتنی کہ بات واضح ہوتی جاتی ہے اس لیے کہ اس کی وضاحت کو وہ اپنی شکست اور رسوائی سمجھتے ہیں۔ فرمایا کہ ہم نے اس قرآن میں توحید کی حقیقت اور شرک کی شناعت گوناگوں پہلوؤں سے واضح کی کہ یہ لوگ یاد دہانی حاصل کریں۔ لیکن جتنی ہی ان کی دوا کی گئی اتنا ہی ان کا مرض بڑھتا گیا۔