تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 49
Tafseerوَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا﴿49﴾
- وَقَالُوْٓااور وہ کہتے ہیں
- ءَاِذَاکیا۔ جب
- كُنَّاہم ہوگئے
- عِظَامًاہڈیاں
- وَّرُفَاتًااور ریزہ ریزہ
- ءَاِنَّاکیا ہم یقینا
- لَمَبْعُوْثُوْنَپھر جی اٹھیں گے
- خَلْقًاپیدائش
- جَدِيْدًانئی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو ہم ازسرنو اٹھائے جائیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقَالُوْٓا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا۔
کفار کی آخرت سے بیزاری : یہ آخرت کے بارے میں ان کے استبعاد کو نقل فرمایا ہے کہ وہ برسبیل استہزاء و طنز پوچھتے ہیں کہ کیا ہم جب سڑ گل کر ہڈیا اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو ہم از سر نو اٹھائے جائیں گے ! !