Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 82

  1. وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ١ۙ وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا﴿82﴾

    1. وَاور
    2. نُنَزِّلُہم نازل کرتے ہیں
    3. مِنَسے
    4. الْقُرْاٰنِقرآن
    5. مَاجو
    6. هُوَ شِفَآءٌوہ شفا
    7. وَّرَحْمَةٌاور رحمت
    8. لِّلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
    9. وَلَا يَزِيْدُاور نہیں زیادہ ہوتا
    10. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    11. اِلَّاسوائے
    12. خَسَارًاگھاٹا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم قرآن میں سے جو اتارتے ہیں وہ شفا اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے اور ظالمون کے لیے یہ چیز ان کے خسارے میں ہی اضافہ کر رہی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاۗءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ ۙ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا۔ قرآن کی تکذیب کرنے والوں کی محرومی : یہ قرآن کی تکذیب کرنے والوں کی محرومی اور شامت زدگی پر اظہار افسوس اور ملامت ہے کہ ہم تو قرآن میں سے جو کچھ اتار رہے ہیں اس میں ان کے تمام روحانی و عقلی روگوں کا مداوا، اور نتیجہ اور عاقبت کار کے اعتبار سے یہ ان کے لیے سرتاسر رحمت ہے لیکن جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں یہی چیز ان کے لیے مزید خسارے کا باعث بن رہی ہے کہ وہ اپنے اوپر اللہ کی حجت تمام کرکے اپنے آپ کو دنیا اور آخرت دونوں میں شدید عذاب کا مستحق بنا رہے ہیں۔