Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 4

  1. وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۗ﴿4﴾

    1. وَّيُنْذِرَاور وہ ڈرائے
    2. الَّذِيْنَ قَالُواوہ جن لوگوں نے کہا
    3. اتَّخَذَاللہ نے بنا لیا ہے
    4. اللّٰهُاللہ
    5. وَلَدًابیٹا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ خدا نے اولاد بنائی ہوئی ہے آگاہ کردے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا۔ یہ عام کے بعد خاص کا ذکر ہے۔ یعنی خاص طور پر ان لوگوں کو آگاہ کردے جو خدا کے لیے اولاد فرض کر کے ان کی عبادت میں لگے ہوئے اور ان کی شفاعت کے اعتماد پر خدا سے بالکل مستغنی ہو بیٹھے ہیں۔ اس سے مراد مشرکین عرب بھی ہیں اور نصاریٰ بھی۔ مشرکین عرب فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے تھے اور نصاری حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بنائے ہوئے تھے۔