تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 85
فَاَتْبَعَ سَبَبًا﴿85﴾
- فَاَتْبَعَسو وہ پیچھے پڑا
- سَبَبًاایک سامان
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس وہ ایک مرتبہ وسائل کے درپے ہوا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَأَتْبَعَ سَبَبًا۔
" اتباع " کے معنی پیچھے لگنے، درپے ہونے، تعاقب کرنے کے ہیں۔ " اتبع سببا " کے معنی ہوں گے اس نے وسائل و ذرائع کا جائزہ لیا، اس کا اہتمام کیا۔ پھر یہیں سے ذرا وسیع معنی میں یہ کسی مہم کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔