Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 15

  1. وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠ع﴿15﴾

    1. وَسَلٰمٌاور سلام
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. يَوْمَجس دن
    4. وُلِدَوہ پیدا ہوا
    5. وَيَوْمَاور جس دن
    6. يَمُوْتُوہ فوت ہوگا
    7. وَيَوْمَاور جس دن
    8. يُبْعَثُاٹھایا جائے گا
    9. حَيًّازندہ ہو کر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس پر سلامتی ہے جس روز وہ پیدا ہوا، جس دن وہ مرے گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جائے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَسَلامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا۔ ہر مرحلہ میں مبارک سلامت : یہ فرشتوں کی مبارک سلامت کا حوالہ ہے کہ یہ مرد حق دنیا میں جس دن آیا قدوسیوں نے اس دن مبارک و سلامت کے ساتھ اس کا خیر مقدم کیا، جس دن مرا اس دن بھی انہوں نے " اھلا و سھلا " کے ساتھ اس کا استقبال کیا اور جس دن اٹھایا جائے گا اس دن بھی اسی نعرہ تحیت کے ساتھ وہ اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ اس دنیا نے اس کے ساتھ جو کچھ کیا کیا، خدا کے ہاں ہر مرحلہ میں اس کے ساتھ جو معاملہ ہوا یا ہوگا وہ مبارک سلامت کا ہے۔