تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 19
قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ١ۖۗ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا﴿19﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنَاکہ میں
- رَسُوْلُبھیجا ہوا
- رَبِّكِتیرے رب کا
- لِاَهَبَتاکہ عطا کروں
- لَكِتجھ کو
- غُلٰمًاایک لڑکا
- زَكِيًّاپاکیزہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا میں تو تمہارے رب ہی کا فرستادہ ہوں تاکہ تمہیں ایک پاکیزہ فرزند عطا کروں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لأهَبَ لَكِ غُلامًا زَكِيًّا۔ فرشتہ نے کہا جس خدائے رحمان کے واسطہ سے آپ مجھ سے پناہ مانگ رہی ہیں اسی کا بھیجا ہوا تو میں آپ کے پاس آیا ہوں کہ آپ کو ایک پاکیزہ خصائل فرزند عطا کروں۔