تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 25
وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘﴿25﴾
- وَهُزِّيْٓاور ہلا
- اِلَيْكِاپنی طرف
- بِجِذْعِتنے کو
- النَّخْلَةِکھجور
- تُسٰقِطْجھڑ پڑیں گی
- عَلَيْكِتجھ پر
- رُطَبًاتازہ تازہ
- جَنِيًّاکھجوریں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم کھجور کے تنہ کو اپنی طرف ہلاؤ، ت پر تروتازہ خرمے چھڑیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا۔ جذع درخت کے تنہ کو کہتے ہیں۔ کھجور کے تنہ کو حضرت مریم کا ہلانا محض رحمت الٰہی کے ظہور کا ایک بہانہ تھا ورنہ ظاہر ہے کہ ان کی قوت بازو اتنی کہا کہ وہ کھجور کے درخت کو ہلا دیں۔ آیت کا اسلوب بیان یہ ظاہر کررہا ہے کہ جس طرح کوئی شخص اپنے خانسامے کو ناشتہ یا کھانا حاضر کرنے کی ہدایت کرتا ہے اسی طرح تم اس کھجو کے تنہ کو ہاتھ لگانا، یہ تمہارے لیے تازہ اور پکے کھجور حاضر کردے گا۔