تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 39
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ١ۘ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّ هُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿39﴾
- وَاَنْذِرْهُمْاور ان کو ڈراویں آپ
- يَوْمَ الْحَسْرَةِحسرت کا دن
- اِذْجب
- قُضِيَفیصلہ کردیاجائیگا
- الْاَمْرُکام
- وَهُمْلیکن وہ
- فِيْ غَفْلَةٍغفلت میں ہیں
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان لوگوں کو اس حسرت کے دن سے آگاہ کردو جب کہ معاملہ کا فیصلہ کردیا جائے گا اور یہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الأمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لا يُؤْمِنُونَ۔
یوم الحسرۃ سے مراد : یوم الحسرۃ سے مراد وہی شہادت عظیم کا دن ہے۔ اس دن آنکھیں تو سب کی کھل جائیں گی لیکن توبہ وہ اصلاح اور سعی و عمل کے تمام دروازے بند ہوجائیں گے۔ جو لوگ آج غفلت میں پڑے ہوئے ایمان نہیں لا رہے ہیں وہ حسرت سے کہیں گے کہ کاش ان کو دنیا میں پھرجانا نصیب ہوتا کہ وہ ایمان و عمل صالح کی زندگی گزارتے لیکن ان کی یہ حسرت بس حسرت ہی رہے گی۔ اس دن سارے معاملات کا فیصلہ ہوجائے گا اور ہر ایک اپنے اعمال کے نتائج سے دوچار ہوگا۔