Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 19. Maryam · Ayah 67

  1. اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا﴿67﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَا يَذْكُرُیاد نہیں کرتا
    3. الْاِنْسَانُانسان
    4. اَنَّابیشک ہم
    5. خَلَقْنٰهُہم نے اسے پیدا کیا
    6. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    7. وَلَمْ يَكُجبکہ وہ نہ تھا
    8. شَيْئًاکچھ بھی
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا یہ انسان اس بات کو نہیں چیتتا کہ ہم نے اس کو اس سے پہلے پیدا کیا در آنحالیکہ وہ کچھ بھی نہ تھا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
أَوَلا يَذْكُرُ الإنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا ایک بدیہی تناقض ذہنی : یہ اسی تناقض ذہنی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ جب یہ انسان اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ خدا نے اس کو عدم محض سے وجود بخشا تو آخر اس کو یہ بات کیوں مستبعد معلوم ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد وہ اس کو دوبارہ اٹھا کھڑا کرے۔ جب وہ " کچھ نہیں " سے پیدا کرسکتا ہے تو " کچھ ہے " سے دوبارہ پیدا کردینا اس کے لیے کیوں مشکل ہوجائے گا۔