تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 112
Tafseerبَلٰى١ۗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ع﴿112﴾
- بَلٰىکیوں نہیں
- مَنْجس
- اَسْلَمَجھکادیا
- وَجْهَهٗاپنا چہرہ
- لِلّٰہِاللہ کے لئے
- وَهُوْاور وہ
- مُحْسِنٌنیکوکار
- فَلَهٗٓتو اس کے لئے
- اَجْرُهُ ۔ عِنْدَ رَبِّهٖاس کا اجر۔ اپنے رب کے پاس
- وَلَااور نہ
- خَوْفٌکوئی خوف
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہاں بلا شبہ جس نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیا اور وہ ٹھیک طرح سے عمل کرنے والا ہے تو اس کے لیے اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے۔ نہ ان کو کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نجات کی اصلی راہ : یعنی نجات یافتہ اور مستحق جنت ہونے کے لیے یہودی یا نصرانی ہونا شرط نہیں ہے، بلکہ یہ ہے کہ آدمی ایک تو مسلم بنے دوسرے یہ کہ محسن بنے۔ اسلام کے معنی یہ ہیں کہ آدمی اپنے آپ کو پورے طور پر خدا کے حوالہ کردے۔ اس کے نبیوں اور رسولوں میں کوئی تفریق کیے بغیر اپنی پوری زندگی کو اس کی شریعت کے تابع کردے۔
احسان کا مفہوم یہ ہے کہ شریعت کے احکام کی تعمیل پورے خلوص، پوری دیانت داری اور کامل راستبازی کے ساتھ کرے۔ جو لوگ اس طرح خدا کی بندگی اور اس کی اطاعت کا حق ادا کریں، ان کے لیے ان کے رب کے پاس اجر ہے، ایسے لوگوں کے لیے نہ کوئی خوف ہوگا، نہ کوئی غم، یہی تمام انبیاء اور تمام آسمانی صحیفوں کی تعلیم ہے اور یہی عقل اور فطرت کا تقاضا ہے۔ یہ پورا مضمون اسی سورة کی آیات 78 تا 81 میں تفصیل کے ساتھ گزر چکا ہے۔
وہاں ہم نے اس کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت کی ساتھ بحث کی ہے۔