تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 137
Tafseerفَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا هُمْ فِیْ شِقَاقٍ١ۚ فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰهُ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُؕ﴿137﴾
- فَاِنْپس اگر
- اٰمَنُوْاوہ ایمان لائیں
- بِمِثْلِجیسے
- مَا آمَنْتُمْتم ایمان لائے
- بِهٖاس پر
- فَقَدِ اهْتَدَوْاتو وہ ہدایت پاگئے
- وَاِنْاور اگر
- تَوَلَّوْاانہوں نے منہ پھیرا
- فَاِنَّمَا هُمْتو بیشک وہی
- فِي شِقَاقٍضد میں
- فَسَيَكْفِيکَهُمُپس عنقریب آپ کیلئے ان کے مقابلے میں کافی ہوگا
- اللّٰہُاللہ
- وَاور
- هُوْوہ
- السَّمِيعُسننے والا
- الْعَلِيمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اگر وہ اس طرح ایمان لائیں جس طرح تم ایمان لائے تو وہ راہ یاب ہوئے اور اگر وہ اعراض کریں تو پھر وہ درپئے مخالفت ہیں۔ ان کے مقابل میں تمہارے لیے اللہ کافی ہوگا، وہ سننے اور جاننے والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہود و نصاری کے لیے نجات کی راہ : یعنی اگر یہی کلمہ جامعہ وہ بھی قبول کرلیں، جس طرح تم تمام انبیاء اور تمام ہدایتوں پر ایمان لائے ہو اسی طرح یہ بھی ایمان لائیں تو بلاشبہ وہ راہ یاب ہوں گے۔ راہ یاب ہونے کا راستہ یہودی یا نصرانی ہونا نہیں ہے جیسا کہ یہود و نصاری دعوی کرتے ہیں، بلکہ اس کا راستہ وہی ہے جو تم نے اختیار کیا ہے۔ یعنی تمام نبیوں اور تمام رسولوں پر بلا کسی تفریق و تعصب کے ایمان لانا۔
اگر وہ اس چیز سے انکار کرتے ہیں تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ لوگ تمہاری مخالفت کے درپے ہیں اور اتحاد و اتفاق کی راہ چھور کر یہ اللہ اور اس کے رسولوں کے خلاف اپنی ایک الگ پارٹی کھری رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو انہیں ان کی اختیار کی ہوئی راہ پر چلنے دو ، ان کے مقابلہ کے لیے تمہاری طرف سے اللہ کافی ہے۔ آخر میں اپنی صفات میں سے سمیع وعلیم کا حوالہ دینے کا مقصد نبی ﷺ کو اطمینان دلانا ہے کہ تمہاری مخالفت میں یہ جو سازشیں اور ریشہ دوانیاں بھی کریں تم ان سے مطلق ہراساں نہ ہو، جو خدا تمہاری طرف سے ان سے لڑنے کھڑا ہوا ہے وہ سب کچھ سنتا اور سب کچھ جانتا ہے۔