تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 8
Tafseerوَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَۘ﴿8﴾
- وَمِنَاور سے
- النَّاسِلوگ
- مَنْجو
- يَقُولُکہتے ہیں
- آمَنَّاہم ایمان لائے
- بِاللہِاللہ پر
- وَ بالْيَوْمِاور دن پر
- الْآخِرِآخرت
- وَ مَا هُمْاور نہیں وہ
- بِمُؤْمِنِينَایمان لانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو دعوی کرتے ہیں کہ ہم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ مومن نہیں ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مِنَ ٱلنَّاسِ: الناس کا لفظ اگرچہ عام ہے لیکن قرینہ دلیل ہے کہ یہاں اس عام سے ایک خاص گروہ مراد ہےاور وہ گروہ ہے یہود کا۔ اس تخصیص کی وجہ یہ ہے کہ صرف یہود ہی ہو سکتے تھے جن کے اندر کی کوئی جماعت وہ روپ دھار سکتی تھی جس کی طرف قرآن نے ان آیات میں اشارہ کیا ہے۔ آگے مستقل عنوان سے اس اجمال کی وضاحت آئے گی۔