Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 91

Tafseer
  1. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ یَكْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَهٗ١ۗ وَ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ١ؕ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِیَآءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿91﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قِیْلَکہاجاتا ہے
    3. لَهُمْانہیں
    4. اٰمِنُوْاتم ایمان لاؤ
    5. بِمَااس پر جو
    6. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    7. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    8. نُؤْمِنُہم ایمان لاتے ہیں
    9. بِمَااس پر
    10. أُنْزِلَجو نازل کیا گیا
    11. عَلَيْنَاہم پر
    12. وَيَكْفُرُوْنَاور انکار کرتے ہیں
    13. بِمَااس سے جو
    14. وَرَآءَهُاس کے علاوہ
    15. وَهُوْحالانکہ وہ
    16. الْحَقُّحق
    17. مُصَدِّقًاتصدیق کرنیوالا
    18. لِمَااسکی جو
    19. مَعَهُمْان کے پاس
    20. قُلْکہہ دو
    21. فَلِمَسو کیوں
    22. تَقْتُلُوْنَقتل کرتے رہے
    23. اَنْبِيَآءَ اللہِاللہ کے نبی
    24. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    25. اِنْاگر
    26. كُنْتُمْتم
    27. مُؤْمِنِیْنَمومن ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز پر ایمان لاؤ جو اللہ نے اتاری ہے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ اس چیز پر تو ہم ایمان رکھتے ہی ہیں جو ہم پر اتری ہے اور وہ اس کے علاوہ کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہی حق ہے اور مطابق ہے ان پیشین گوئیوں کے جو ان کے ہاں موجود ہیں۔ ان سے پوچھو پھر تم خدا کے پیغمبروں کو اس سے پہلے کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم مومن ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی جب ان کو قرآن پر ایمان لانے کی دعوت دی جاتی ہے تو وہ بڑے غرور کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ ہم اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر اتری ہے۔ اس کے بعد ان کے قول کی وضاحت اس طرح کی گئی ہے کہ تورات کے بعد وہ کسی چیز پر ایمان لانے کے قائل نہیں ہیں حالانکہ اب تورات کی اپنی پیشین گوئیوں کے مطابق بھی صحیفہ حق وہی ہے جو کو قبول کرنے کی ان کو دعوت دی جارہی ہے نہ کہ تورات۔ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوۡنَ اَنْبِيَآءَ اللَّهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ: یہ واضح کرنے کے بعد کہ قرآن کے نازل ہو جانے کے بعد معتبر ایمان وہی ہے جو قرآن پر ہو نہ کہ صرف تورات پر۔ یہ واضح فرمایا کہ ان یہود کا تورات پر ایمان کا دعویٰ بھی بالکل بے بنیاد ہے۔ اگر یہ فی الواقع تورات پر ایمان رکھنے والے ہوتے تو اللہ کے ان نبیوں کو قتل کرنے کی جسارت کس طرح کرتے جو اسی تورات کی تجدید و تصدیق کے لیے آئے۔