تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 93
Tafseerوَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ وَ اُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ١ؕ قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿93﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذْنَاہم نے لیا
- مِیْثَاقَكُمْتم سے پختہ عہد
- وَرَفَعْنَا۔ فَوْقَكُمُاور ہم نے بلند کیا۔ تمہارے اوپر
- الطُّوْرَکوہ طور
- خُذُوْا۔ مَا آتَيْنَاكُمْپکڑو۔ جو ہم نے تمہیں دیا ہے
- بِقُوْةٍمضبوطی سے
- وَاسْمَعُوْااور سنو
- قَالُوْاوہ بولے
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- وَعَصَيْنَااور نافرمانی کی
- وَأُشْرِبُوْااور رچا دیا گیا
- فِیْمیں
- قُلُوْبِهِمُانکے دل
- الْعِجْلَ ۔ بِكُفْرِهِمْبچھڑا۔ ان کے کفر کے سبب
- قُلْکہہ دیں
- بِئْسَمَاکیا ہی براجو
- يَأْمُرُكُمْ ۔ بِهٖتمہیں حکم دیتا ہے۔ اس کا
- اِیْمَانُكُمْایمان تمہارا
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- مُؤْمِنِينَمومن
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یاد کرو جب کہ ہم نے تم سے عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھایا اور حکم دیا کہ جو کچھ ہم نے تم کو دیا اس کو مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور سنو اور مانو۔ انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی۔ اور ان کے کفر کے سبب سے بچھڑے کی پرستش ان کے دلوں میں رچ بس گئی۔ ان سے کہو کہ اگر تم مومن ہو تو کیا ہی بری ہے وہ چیز جس کا تمہارا ایمان تم کو حکم دیتا رہا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اسی سورہ کی آیت ۶۳ کی تفسیر کرتے ہوئے اس ٹکڑے کے تمام اہم اجزا کی وضاحت ہم کر چکے ہیں۔ یہاں یہود کا یہ جواب جو نقل ہوا ہے، قَالُوْا سَمِعْنَا وَعَصَیْْنَا (انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی) یہ صورت حال کی تعبیر ہے۔ انہوں نے عہد تو یہی کیا تھا کہ“ہم نے سنا اور ہم اطاعت کریں گے”۔ لیکن عمل ان کا یہی ہوا کہ انہوں نے جو کچھ سنا اس کی نافرمانی کی۔ اس صورت حال کو، جو ان کے عمل سے ظاہر ہوئی، قرآن نے ان کے قول کی جگہ رکھ دیا ہے۔ گویا انہوں نے شروع ہی میں اقرار و اطاعت کا نہیں بلکہ نافرمانی کا کیا تھا۔
منافقین اور یہود آنحضرت ﷺ کی مجلس میں جب کبھی آتے تو سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا کی جگہ قَالُوْا سَمِعْنَا وَعَصَیْْنَا ہی کہتے لیکن ادا اس طرح کرتے کہ سننے والا عَصَیْْنَا کو اَطَعْنَا سمجھے۔ یہ روش انہوں نے اپنے اسلاف ہی سے سیکھی تھی۔ بس فرق یہ تھا کہ وہ اَطَعْنَا کہتے اور اس سے عَصَیْْنَا مراد لیتے اور یہ عَصَیْْنَا کہتے اور یہی مراد بھی لیتے لیکن زبان کو توڑ مروڑ کر مغالطہ یہ دیتے کہ مسلمان ان کے عَصَیْْنَا کو اَطَعْنَا سمجھیں۔