Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 28

  1. یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یَشْفَعُوْنَ١ۙ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى وَ هُمْ مِّنْ خَشْیَتِهٖ مُشْفِقُوْنَ﴿28﴾

    1. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    2. مَاجو
    3. بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں میں (سامنے)
    4. وَاور
    5. مَا خَلْفَهُمْجو ان کے پیچھے
    6. وَاور
    7. لَا يَشْفَعُوْنَوہ سفارش نہیں کرتے
    8. اِلَّامگر
    9. لِمَنِجس کے لیے
    10. ارْتَضٰىاس کی رضا ہو
    11. وَهُمْاور وہ
    12. مِّنْ خَشْيَتِهٖاس کے خوف سے
    13. مُشْفِقُوْنَڈرتے رہتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ ان کے آگے اور ان کے پیچھے جو کچھ ہے سب سے باخبر ہے اور وہ شفاعت نہیں کیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعلم مابین ایدیھم وما خلفھم یعنی ان کے آگے پیچھے اور حاضر و مستقبل میں جو کچھ ہے خدا ان ساری باتوں سے خود اچھی طرح واقف ہے اس وجہ سے نہ تو وہ کسی کے باب میں خدا کے علم میں کوئی اضافہ کرسکتے ہیں اور نہ کی بات کو کچھ گھٹا یا بڑھا سکتے ہیں۔ ولایشفعون الا لمن ارتضی پھر یہ بات بھی ہے کہ وہ کسی کے بارے میں سفارش کے لئے خود سبقت نہیں کریں گے بلکہ جن کے لئے خدا پسند فرمائے گا صرف انہی کے لئے سفارش کریں گے۔ وھم من خشیتہ مشفقون مزید برآں یہ بات بھی ہے کہ وہ خدا کے خوف سے ہر وقت لرزاں و ترساں رہنے والے ہیں اس وجہ سے اس کا بھی کوئی امکان نہیں ہے کہ کوئی خلاف حق بات زبان سے نکالیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان کی سفارش پر جو لوگ تکیہ کئے بیٹھے ہیں وہ ان ساری باتوں کو سوچ لیں، محض ایک وہم کے سہارے پر اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔