Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 4

  1. قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿4﴾

    1. قٰلَآپ نے فرمایا
    2. رَبِّيْمیرا رب
    3. يَعْلَمُجانتا ہے
    4. الْقَوْلَبات
    5. فِي السَّمَآءِآسمانوں میں
    6. وَالْاَرْضِاور زمین
    7. وَهُوَاور وہ
    8. السَّمِيْعُسننے والا
    9. الْعَلِيْمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا میرا رب آسمان اور زمین میں ہونے والی ہر بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفویض الی اللہ یہ اس ردعمل کا بیان ہے جو آنحضرت ﷺ پر مخالفین کی اس بکواس کا ہوا۔ آپ ﷺ جانتے تھے کہ یہ اشغلے محض لوگوں کو ورغلانے کے لئے وہ لوگ ایجاد کر رہے ہیں جن پر قرآن کا حق ہونا اچھی طرح واضح ہے اس وجہ سے آپ نے ان لوگوں کو خطاب کیے بغیر معاملہ اللہ کے حوالہ کیا کہ میرا رب آسمان و زمین میں ہونے والی ہر بات کو جانتا ہے، وہ سمیع وعلیم ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ سرگوشیاں جن و انسان خوانوں میں بھی ہو رہی ہیں اور یہ فتنے جو لوگ بھی ایجاد کر رہے ہیں، میرا رب ہر بات کو اچھی طرح جانتا۔ تو جب وہ جانتا ہے تو وہ اس کے تدارک کا سامان بھی فرمائے گا۔ میں اس معاملہ کو اپنے رب ہی کے حوالہ کرتا ہوں۔