تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 6
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ﴿6﴾
- مَآ اٰمَنَتْنہ ایمان لائی
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- مِّنْ قَرْيَةٍکوئی بستی
- اَهْلَكْنٰهَاہم نے اسے ہلاک کیا
- اَفَهُمْاور کیا وہ (یہ)
- يُؤْمِنُوْنَایمان لائیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان سے پہلے کسی بستی کے لوگ بھی، جن کو ہم نے ہلاک کیا، ایمان لانے والے نہ بنے، تو کیا یہ لوگ ایمان لانے والے بنیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آنحضرت صلعم کو تسلی
یہ آنحضرت ﷺ کو تسلی دی کہ ان کی ان خرافات کو پروا نہ کرو۔ یہ ضد اور ہٹ دھرمی کی اسی روش پر چل پڑے ہیں جس پر ان سے پہلے ہلاک ہونے والی قومیں چلیں۔ جس طرح انہوں نے اپنے نبیوں کو جھٹلایا اور اس کی پاداش میں ہم نے ان کو ہلاک کردیا اسی طرح ان کے لئے بھی ہلاکت مقدر ہوچکی ہے۔ انہوں نے ہر قسم کی نشانیاں دیکھیں لیکن ایمان کی راہ اختیار نہ کی تو ان سے کس طرح توقع رکھتے ہو کہ اگر ان کی طلب کے مطابق ان کو کوئی نشانی دکھا دی گی تو یہ ایمان لانے والے بن جائیں گے ! یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد بھی اسی اندھے بنے رہیں گے جس طرح آن اندھے اور بہرے بنے ہوئے ہیں !