Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 16

  1. وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ﴿16﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. اَنْزَلْنٰهُہم نے اس کو نازل کیا
    3. اٰيٰتٍآیتیں
    4. بَيِّنٰتٍروشن
    5. وَّاور
    6. اَنَّیہ کہ
    7. اللّٰهَاللہ
    8. يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
    9. مَنْجس کو
    10. يُّرِيْدُوہ چاہتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اسی طرح اس قرآن کو نہایت واضح دلیلوں کی صورت میں اتارا ہے کہ لوگ ہدایت حاصل کریں اور بیشک اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ آیت بطور تنبیہ کے ہے اور کذلک کا اشارہ توحید اور رد شرک کے ان روشن دلائل کی طرف ہے جو اوپر مذکور ہوئے۔ فرمایا کہ اسی طرح نہایت روشن دلائل کے ساتھ ہم نے قرآن کو اتارا ہے۔ اس کے بعد بربنائے قرینہ یہ مضمون محذوف ہے کہ جو صاحب توفیق ہوں گے وہ آیات پر ایمان لائیں گے اور جو توفیق سے محروم ہوں گے وہ جیسا کہ اوپر آیت 8 میں اشارہ ہوا، اللہ اور اس کی آیات میں کٹھ حجتی ہی کرتے رہیں گے۔ وان اللہ یھدی من یرید میں اس سنت الٰہی کی طرف اشارہ ہے جو ہدایت و ضلالت کے لئے اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھی ہے اور جس کی وضاحت ہم بار بار کرچکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت انہی کو نصیب ہوتی ہے جو اپنے عقل و بصیرت سے کام لیتے ہیں جو اندھے بہرے بن جاتے ہیں ان کے دلوں پر مہر کردی جاتی ہے۔