تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 31
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَۚ﴿31﴾
- ثُمَّپھر
- اَنْشَاْنَاہم نے پیدا کیا
- مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
- قَرْنًاگروہ
- اٰخَرِيْنَدوسرا
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر ہم نے ان کے بعد دوسرے لوگ اٹھائے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ثم انشانا من بعدھم قرنا اخرین (31)
عاد اور ثمود کی طرف اشارہ
قرن جیسا کہ اس کے محل میں ہم واضح کرچکے ہیں، صدی کے مفہوم میں بھی آتا ہے اور اس سے ایک دور کے لوگ اور قوم و امت بھی مراد ہوتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ قوم نوح کو تباہ کردینے کے بعد نوح اور انکی کشتی کے ساتھیوں کی نسل سے ہم نے دوسری قومیں اٹھائیں۔ یہ اشارہ عاد وثمود کی طرف ہے۔ سورة اعراف میں قوم نوح کے جانشین کی حیثیت سے قوم عاد کا اور عاد کے خلفاء کی حیثیت سے ثمود کا ذکر ہوا ہے۔