Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 37

  1. اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ﴿37﴾

    1. اِنْ هِىَنہیں
    2. اِلَّامگر
    3. حَيَاتُنَاہماری زندگی
    4. الدُّنْيَادنیا
    5. نَمُوْتُاور ہم مرتے ہیں
    6. وَنَحْيَااور ہم جیتے ہیں
    7. وَمَااور نہیں
    8. نَحْنُہم
    9. بِمَبْعُوْثِيْنَپھر اٹھائے جانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
زندگی تو بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے، یہیں ہم مرتے اور جیتے ہیں اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
منکرین قیامت کی خرد باختگی یعنی زندگی تو بس یہی دنیا کی زندگی ہے۔ یہیں ہم مرتے ہیں اور یہیں جیتے ہیں۔ مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ امر محلوظ رہے کہ پرانے مکذبین قیامت ہوں یا نئے دونوں ہی نے قیامت کا انکار کسی دلیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرد اس کے استبعاد کی بنا پر کیا ہے۔ درآنحالیکہ اس سے ہزاروں لاکھوں درجہ مستبعد چیزیں ہر وقت اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور ان کو مانتے ہیں۔ قرآن نے لوگوں کی اسی خرد باختگی پر جگہ جگہ اظہار تعجب کیا ہے۔