Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 81

  1. بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ﴿81﴾

    1. بَلْ قَالُوْابلکہ انہوں نے کہا
    2. مِثْلَجیسے
    3. مَا قَالَجو کہا
    4. الْاَوَّلُوْنَپہلوں نے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بلکہ انہوں نے بھی وہی بات کہی جو اگلوں نے کہی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 83-81 وہی پرانا جواب یعنی یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر واضح اور ثابت ہیں لیکن یہ انکے دلوں میں کسی طرح نہیں اتر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ سب کچھ سن کے وہی بات کہی جو ان کے اگلے ہم مشریوں نے کہی۔ انہوں نے کہا بھلا جب ہم مر کے مٹی اور ہڈی بن جائیں گے تو کیا دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے ! یہ ان ہونی بات ہے ! یہی ڈراوا ہمیں سنایا جا رہا ہے اور اس سے پہلے یہی ڈراوا ہمارے اگلوں کو بھی سنایا گیا لیکن قیامت کو نہ آنا تھا نہ آئی نہ آئے گی۔ یہ سب پرانے فسانے ہیں جو بار بار دہرائے جا رہے ہیں۔ ہم ان دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں !