تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 91
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿91﴾
- مَا اتَّخَذَنہیں بنایا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ وَّلَدٍکسی کو بیٹا
- وَّمَا كَانَاور نہیں ہے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- مِنْ اِلٰهٍکوئی اور معبود
- اِذًااس صورت میں
- لَّذَهَبَلے جاتا
- كُلُّہر
- اِلٰهٍمعبود
- بِمَا خَلَقَجو اس نے پیدا کیا
- وَلَعَلَااور چڑھائی کرتا
- بَعْضُهُمْان کا ایک
- عَلٰي بَعْضٍدوسرے پر
- سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
- عَمَّااس سے جو
- يَصِفُوْنَوہ بیان کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
خدا نے کسی کو اپنی اولاد نہیں قرار دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود شریک ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود جو کچھ اس نے پیدا کیا ہوتا اس کو لے کر الگ ہوجاتا اور ایک دوسرے پر چڑھائی کردیتا۔ خدا ایسی باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں