تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 19
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿19﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُحِبُّوْنَپسند کرتے ہیں
- اَنْکہ
- تَشِيْعَپھیلے
- الْفَاحِشَةُبےحیائی
- فِي الَّذِيْنَمیں جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے (مومن)
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی کا چرچا ہو، ان کے لئے دنیا اور آخرت میں ایک درد ناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فتنہ برپا کرنے میں یہود کی سازش
یہ ان منافقین کی طرف اشارہ ہے جنہوں نے یہ فتنہ برپا کیا۔ یہ جیسا کہ ہم نے اوپر اشارہ کیا یہود کے با اثر تھے اور یہود پر یہ بات بہت شاق تھی کہ مسلمانوں کی اخلاقی برتری کی دھاک ان کے مخالفوں کے دلوں پر بھی بیٹھتی جا رہی ہے۔ عربوں کا معاشرہ دور جاہلیت میں بالکل خبیثون وجیثات کا معاشرہ بن چا تھا اور یہود کا حال، اہل کتاب ہونے کے باوجود ان سے بھی زیادہ برا تھا۔ اب جب انہوں نے دیکھا کہ اسی گندگی کے ڈھیر سے طیبون و طیبات کا ایک ایسا پکیزہ معاشرہ ابھر رہا ہے جو ملائکہ کے لئے بھی قابل رشک ہے تو اس آئینہ میں ان کو اپنی تصویر بہت مکروہ نظر آئی۔ اس کا اتنقام لینے کی ندیر انہوں نے یہ سوچی کہ مسلمانوں کے اندر بھی برائی اور بےحیائی کا چرچا پھیلے اور اس کار خیز کے لئے انہوں نے اپنے زیر اثر اور پروردہ منافقین کو ذریعہ بنایا جنہوں نے خاص اہل بیت رسالت کو ہدف بنایا کہ اگر وہ اپنی اس سازش میں کامیاب ہوگئے تو مسلمانوں کے اخلاقی وقار کی ساری عمارت منہدم ہوجائے گی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحمت سے ان کی سازش کامیاب نہ ہونے دی … انہی اشرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جو لوگ یہ ارمان رکھتے ہیں کہ مسلمانوں کے اندر برائی و بےحیائی کا چرچا ہو ان کے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں ایک درد ناک عذاب ہے۔
واللہ یعلم وانتم لاتعلمون یہ ان مسلمانوں کو تنبیہ ہے جو ان چھپے ہوئے مفسدین سے اچھی طرح آگاہ نہ ہونے کے باعث ان کے اٹھائے ہوئے فتنوں کے لپیٹ میں آجاتے تھے اور اس موقع پر بھی کچھ لوگ آگئے۔