Tadabbur-e-Quran - An-Noor : 46
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
لَقَدْ اَنْزَلْنَآ : تحقیق ہم نے نازل کیں اٰيٰتٍ : آیتیں مُّبَيِّنٰتٍ : واضح وَاللّٰهُ : اور اللہ يَهْدِيْ : ہدایت دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جسے وہ چاہتا ہے اِلٰى : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
ہم نے واضح کردینے والی آیات اتار دی ہیں اور اللہ ہی جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے
ہدایت و ضلالت کے معاملہ میں سنت الٰہی یہ اسی طرح کی تنبیہ ہے جس طرح کی تنبیہ آیت 34 میں گزر چکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ آنکھیں کھول دینے والی اور صراط مستقیم کو دکھا دینے والی آیتیں اتا ردی ہیں۔ اب ہم اپنی سنت کے مطابق ان لوگوں کو صراط مستقیم کی ہدایت دیں گے جو اس کے طالببنیں گے۔ رہے ناقدرے اور ناشکرے لوگ تو وہ اپنی خواہشات نفس کی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے، یہاں تک کہ ان کا انجام ان کی آنکھوں کے سامنے آجائے۔ یہ بات ہم جگہ جگہ واضح کرچکے ہیں کہ خدا نے اپنی مشیت کو اپنی سنت کے تحت رکھا ہے جو اس اعتبار سے تو مطلق ہے کہ خدا کے سوا کوئی دوسرا اس کو بدل نہیں سکتا لیکن اس کی ہر مشیت اس کی حکمت کے ساتھ ہے۔
Top