تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 49
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ﴿49﴾
- وَاِنْاور اگر
- يَّكُنْہو
- لَّهُمُانکے لیے
- الْحَقُّحق
- يَاْتُوْٓا اِلَيْهِوہ آتے ہیں اس کی طرف
- مُذْعِنِيْنَگردن جھکائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اگر حق ان کو ملنے والا ہو تو اس کی طرف نہایت فرمانبردارانہ آتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی اگر انہیں یہ اندازہ ہوتا کہ پیش نظر قضیہ میں اسلام کے قانون کا فیصلہ ان کے حق میں ہے تب تو نہایت فرمانبردانہ معاملہ پیغمبر ﷺ کی عدالت میں لاتے اور اگر یہ انداز ہوتا کہ اسلام کا قانون ان کے مفاد کے خلاف ہے تو یہود کی عدلاتوں میں لے جاتے۔ ان کی اس روش کو قرآن نے تحاکم الی الطاغوت، سے تعبیر کیا ہے اور اس کو شرک قرار دیا ہے جس کی وضاحت ہم اس کے محل میں کرچکے ہیں۔