تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 3
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا﴿3﴾
- وَاتَّخَذُوْااور انہوں نے بنا لیے
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے علاوہ
- اٰلِهَةًاور معبود
- لَّا يَخْلُقُوْنَوہ نہیں پیدا کرتے
- شَيْئًاکچھ
- وَّهُمْبلکہ وہ
- يُخْلَقُوْنَپیدا کیے گئے ہیں
- وَلَا يَمْلِكُوْنَاور وہ اختیار نہیں رکھتے
- لِاَنْفُسِهِمْاپنے لیے
- ضَرًّاکسی نقصان کا
- وَّلَا نَفْعًااور نہ کسی نفع کا
- وَّلَا يَمْلِكُوْنَاور نہ وہ اختیار رکھتے ہیں
- مَوْتًاکسی موت کا
- وَّلَا حَيٰوةًاور نہ کسی زندگی کا
- وَّلَا نُشُوْرًااور نہ پھر اٹھنے کا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور لوگوں نے اس کے سوا دوسرے معبود بنائے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے، وہ خود مخلوق میں اور جو خود اپنے لئے بھی نہ کسی ضرر پر اختیار رکھتے ہیں نہ کسی نفع اور نہ ان کو موت پر کوئی اختیار ہے نہ زندگی پر اور نہ مرنے کے بعد زندہ کرنے پر
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ اسی مضمون کی توضیح مزید ہے اور اس میں اظہار تعجب کا مضمون بھی مضمر ہے کہ اصل حقیقت تو یہ ہے جو بیان ہوئی لیکن قرآن اور رسول کے ان مخالفین کا حال یہ ہے کہ انہوں نے خدا کے سوا ایسی چیزوں کو اپنا مبعود بنا رکھا ہے جو نہ صرف یہ کہ کسی چیز کو پیدا کرسکنے پر قادر نہیں بلکہ وہ خود خدا کی پیدا کی ہوئی ہیں اور جو دوسروں کوئی نقصان یا نفع پہنچانا تو درکنار خود اپنے کو بھی کسی نقصان سے بچانے یا کوئی نفع پہنچانے پر قدرت نہیں رکھتی ہیں اور جن کو نہ موت پر کوئی اختیار نہ زندگی پر اور نہ مرنے کے بعد زندہ کرنے پر ! …مطلب یہ ہے کہ ایسے بےبس فرض معبودوں کے بل پر قرآن کے پیش کردہ حقائق کو جھٹلانا محض ان کی خرد باختگی ہے۔