Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 116

  1. قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ﴿116﴾

    1. قَالُوْابولے
    2. لَئِنْاگر
    3. لَّمْ تَنْتَهِتم باز نہ آئے
    4. يٰنُوْحُاے نوح
    5. لَتَكُوْنَنَّتو ضرور ہوگے
    6. مِنَسے
    7. الْمَرْجُوْمِيْنَسنگسار کیے جانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا، اے نوح ! اگر تم باز نہ رہے تو تم سنگسار ہو کر رہو گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قوم کی آخری دھمکی بحث کے میدان میں پسپا ہوجانے کے بعد حضرت نوح کی قوم نے ان کو یہ آخری دھمکی دی کہ اگر تم اپنی اس دعوت سے باز نہ آئے تو یاد رکھو کہ بالآخر ہم تم سے جان چھڑانے کے لئے تم کو سنگسار کر کے رہیں گے۔ الفاظ سے یہ بات صاف نکل رہی ہے کہ سنگسار کرنے کی دھمکی وہ پہلے بھی دیتے رہے تھے۔ لیکن حضرت نوح نے اس کی کوئی پروا نہیں کی بالآخر قوم نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا کہ ہماری دھمکی کو صرف دھمکی نہ خیال کرو ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں کر گزریں گے