Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 145

  1. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿145﴾

    1. وَمَآ اَسْئَلُكُمْاور میں نہیں مانگتا تم سے
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. مِنْ اَجْرٍکوئی اجر
    4. اِنْنہیں
    5. اَجْرِيَمیرا اجر
    6. اِلَّامگر
    7. عَلٰيپر
    8. رَبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور میں تم سے اس پر کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو بس عالم کے رب ہی کے ذمہ ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
بےنیازی خدمت خلق کے لئے ایک راہ شرط ہے اس میں ترغیب و تودیع اور اظہار بےنیازی کے جو مختلف پہلو ہیں ان کی طرف پیچھے اشارہ ہوچکا ہے۔ بےنیازی خدمت خلق کے لئے ایک لازمی شرط کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگرچہ لوگوں کی زبانیں بند کردینا کسی کے بس میں نہیں ہے لیکن حضرات انبیاء (علیہم السلام) نے برملا اس امر کا اعلان فرمایا کہ ہم تم سے کچھ مانگنے کے لئے نہیں بلکہ تمہیں دینے کے لئے آئے ہیں۔ یہ مقام ہے بہت مشکل لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں دعوت حق کو فروغ ایسے ہی بےنیازوں کے ذریعے سے ہوا ہے جو خلق سے کسی صلے کے طالب نہیں ہوئے ہیں۔