تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 185
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ﴿185﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے (کہنے لگے)
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنْتَتو
- مِنَسے
- الْمُسَحَّرِيْنَسحر زدہ (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے جواب دیا کہ تم تو ایک بالکل سحر زد ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 187-185
مکذبین کا مطالبہ عذاب
قوم نے حضرت شعیب کی اس دردمندانہ تنبیہ کا وہی جواب دیا جو دوسرے رسولوں کے مکذبین سے منقول ہوا ہے۔ اول یہ کہ یہ الٹی پلٹی باتیں جو تم کر رہے ہو یہ اس بات کا قرینہ ہیں کہ تم پر کسی نے نہایت سخت قسم کا جادو کردیا ہے دوسرا یہ کہ جب تم ہمارے ہی جیسے ایک بشر ہو تو ہم تمہیں خدا کا بھیجا ہوا رسول کس طرح مان لیں ؟ تیسرا یہ کہ اگر تم سچ مچ رسول ہو، اگر ہم نے تمہاری بات نہ مانی تو ہم پر آسمان ٹوٹ پڑے گا تو ہم پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا کر دکھائ۔ کسف جمع ہے کسغۃ کی دوسری سورتوں میں یہ بیان ہوا ہے کہ حضرت شعیب نے قوم کو آگاہ کیا تھا کہ اگر تم نے میری بات نہ مانی تو تم پر اسی طرح کا کوئی عذاب آئے گا جس طرح کے عذاب عاد، ثمود اور قوم لوط پر آئے۔ ان کے اس انذار کے جواب میں قوم نے انکے سامنے یہ مطالبہ رکھ دیا۔